راشٹریہ سویم سیوک سنگھ( آر ایس ایس )کے سربراہ موہن بھاگوت نے ملک مخالف
طاقتوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ ملک کے مفاد کو
نقصان اور امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے لوگوں کو بخشا نہیں جانا چاہئے۔مسٹر
بھاگوت نے یہاں سنگھ کارکنوں کی ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
کہا "ملک میں مسائل پیدا کرنے والے اور امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے
لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ضرور کی جانی چاہئے۔ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے.۔